Jul ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  •  شام میں دھماکہ، 395 جاں بحق و زخمی

شام کی وزارت صحت کے ڈائریکٹرحسان عمرو نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح جنوبی شام کے شہر سویدا میں ہونے والے ایک خود کش بم دھماکے میں اب تک 215 عام شہری جاں بحق اور 180دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو فروٹ منڈی میں دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دیگر دہشت گردوں کو دھماکہ کرنے سے قبل ہی شام کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔ ان دونوں دہشت گردوں کو المسلخ کے علاقےمیں ہلاک کیا گیا۔

صوبے سویدا کے محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی بنا پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے شبکی گاوں کے کئی افراد کو اغوا کرنے کے بعد مشرقی بادیہ کے اپنے عقوبت خانوں میں منتقل کر دیا ہے۔

ادھر سویدا کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کی جارحیت میں کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

ٹیگس