Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • غرب اردن پراسرائیلی فوج کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھرغرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کے روز غرب اردن پر حملہ کیا اور سات فلسطینیوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی جیل سے چند گھنٹے قبل آزاد ہونے والی نوجوان فلسطینی لڑکی عہدالتمیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام اسرائیل کی مکمل نابودی تک تحریک مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

عہدالتمیمی نے یہ بات زور دے کرکہی کہ اسرائیل روبہ زوال ہے اور فلسطینی عوام گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مذکورہ فلسطینی لڑکی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی خواتین کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ نوجوان فلسطینی لڑکی نے سات ماہ قبل ایک اسرائیلی فوجی کے منہ پر طمانچہ رسید کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ٹیگس