Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان:40 افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا طالبان کا دعوی

افغانستان کے صوبے ازرگان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے 40 افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ازرگان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 40 فوجی جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، طالبان نے اس فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے کنڑ اور ارزگان میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 62 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ان جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکاربھی ہلاک ہو گئےتھے ۔

افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی شامل تھے ۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں طالبان کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس