Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی بادشاہ کی خصوصی معالجاتی ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا گیا

سعودی عرب کے بیاسی سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی معالجاتی ٹیم کو اچانک ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

معروف سعودی سوشل ایکٹیوسٹ مجتہد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو ہائی الرٹ کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے یہ الرٹ احتیاط کے طور پر جاری کیا گیا ہے یا علاج کی غرض سے۔مجتہد نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس بارے میں بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ سعودی بادشاہ حجاج کرام کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کرپائیں گے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہی خاندان میں اس حوالے سے خاصی چہ میگوئیاں جاری ہیں اور بعض لوگ تو اس بھی آگے کی بات کر رہے ہیں۔

ٹیگس