Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ

سعودی جارح اتحاد کے خلاف یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے بڑی کارروائی کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں کارروائی کے دوران سعودی عرب کی کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

 یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ان کارروائیوں میں سعودی عرب کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

 

ٹیگس