Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • واپسی مارچ، 176 فلسطینی شہید 18 ہزار سے زائد زخمی

تیس مارچ سے فلسطین کے واپسی کے مارچ کے آغاز سے اب تک ایک سو چھیتر فلسطینی شہید اور اٹھارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق واپسی کے مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے ایک سو اڑسٹھ افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ جبکہ اسرائیل نے آٹھ فلسطینیوں کی لاشیں فلسطینیوں کے حوالے نہیں کیں۔فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ستائیس بچے، اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔اس مدت کے دوران اٹھارہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں تین ہزار کے قریب بچے بھی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کے بدن کے اوپری حصوں کو نشانہ بنایا ہے اور دوہزار آٹھ سو فلسطینیوں کو سر اور گردن میں گولیا لگیں ہیں۔ علاوہ ازیں انہتر فلسطینی زخموں کی وجہ سے معذور بھی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس