Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • غزنی میں افغان فوج اور طالبان میں گھمسان کی جنگ

افغانستان کے شہر غزنی میں جاری لڑائیوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

افغانستان کے وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی نے کابل میں پریس کانفرنس سے دوران کہا ہے کہ غزنی میں پچھلے چار روز سے جاری جھڑپوں میں دوسو طالبان، ایک سو سیکورٹی اہلکار اور تیس عام شہری مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے طالبان میں بارہ طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔افغانستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ  آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزنی کی صورتحال معمول پر لوٹ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزارمزید سیکورٹی اہلکاروں کو غزہ روانہ کردیا گیا ہے۔ جو بیس دہشت گرد گروہوں کے ساتھ برسر پیکار ہیں۔افغانستان کے وزیر داخلہ اویس احمد برمک نے اس موقع پر کہا کہ غزنی سے دہشت گردوں کے صفائے کا آپریشن چاروں طرف سے جاری ہے اور شہر میں سیکورٹی صورتحال تیزی کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔افغانستان کے وزیر داخلہ نے طالبان کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا کہ غزنی جیل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان قیدیوں کو چھڑالیا گیا ہے۔