Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • حکومت بحرین کا انسانی حقوق کے کارکن کی رہائی سے انکار

بحرین کی شاہی حکومت نے انسانی حقوق کے معروف رہنما اور قانون داں نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے معروف رہنما نبیل رجب کو فوری طور پر رہا کردے۔

     اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے نبیل رجب کی گرفتاری کو غیر قانونی اور آزادی اظہار کے مسلمہ اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔بحرین کی شاہی حکومت نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نبیل رجب کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کا ان کے سیاسی نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

      بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے تیرہ جون دوہزار سولہ کو ملک کے معروف قانون داں اور انسانی حقوق کے رہنما نبیل رجب کو بنی جمرہ کے علاقے میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

ٹیگس