Aug ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی بمباری میں دو یمنی شہری شہید

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم دو عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ عوامی املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے تیرہ جون سے یمن کے مغربی ساحلی صوبے الحدیدہ پر قبضے کے لیے وسیع حملے کا آغاز کیا تھا۔الحدیدہ کی بندرگاہ سعودی محاصرے میں گھرے یمنی شہریوں کو انسان دوستان امداد کی ترسیل کا واحد راستہ ہے۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس اس سے پہلے بھی کئی بار سعودی عرب کے اندر بھی فوجی اہداف کو اندرون ملک تیار کردہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بناچکی ہے۔

ٹیگس