Aug ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • گورے کو کالے پر اور امیر کوغریب پربرتری حاصل نہیں

حج کا رکن اعظم عرفہ آج ادا کیا جائے گا اورمنیٰ کی خیمہ بستی ایک سال بعد دوبارہ آباد ہو گئی ہے۔

عازمین حج آج منیٰ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کے لیے روانہ ہوئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جارہا ہے۔

عازمین حج میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کریں گے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف کریں گے جس میں حجاج اللہ تعالیٰ کے حضور ذکرو تسبیح کے ساتھ  دعائیں کریں گے۔

نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے اس لیے حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈوائیں گے۔

پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جا کر مسجدالحرام میں طواف زیارت کرسکتے ہیں۔

دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکن ہے اور تینوں دن منی میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے۔

حجاج کرام تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اوراس طرح مناسک حج کی تکمیل ہوجائے گی۔

تمام مکاتب نے منی کے لیے روانگی 7 ذی الحجہ کی شام سے شروع کر دی تھی۔

ٹیگس