Aug ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

بحرینی عوام نے معامیر کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

منامہ پوسٹ کے حوالے سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معامیر کے علاقے میں کئے جانے والے اس مظاہرے کا مقصد بحرین کے شہدا سے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا رہا۔

بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین، اپنے ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام نیز سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس