Sep ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • شامی ائیرڈیفنس سسٹم کا کمال + ویڈیو

شام کے ذرائع ابلاغ نے حماہ کے مغربی مضافات میں واقع وادی العیون پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے کی خبر دی تھی ۔

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی حماہ کے مضافاتی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا -

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے اسرائیل کے پانچ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

غاصب صیہونی حکومت شام میں دہشت گردوں کی حمایت و مدد کی غرض سے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

 

ٹیگس