Sep ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت کا یمنی فوج کی جانب سے منھ توڑ جواب

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کر کے اسے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے صنعتی علاقے پر بدر ایک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

ابھی ممکنہ نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس سے قبل بھی جیزان کے صنعتی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

یمنی ذرائع نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی بھی رپورٹ دی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی فضائیہ نے سعودی عرب کے اس ڈرون طیارے کو جیزان کے علاقے الشبکہ میں اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس، سعودی اتحاد کے اب تک درجنوں ڈرون طیاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کر چکی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں جبل السدیس پر سعودی اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس اتحاد کے کم از کم نو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں یمنی فوجی نے سعودی اتحاد کے دسیوں دیگر فوجیوں کو زخمی بھی کر دیا۔

دریں اثنا جنوبی سعودی عرب ےک علاقے عسیر میں مجازہ کے قریب الصانع نامی علاقے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اچانک حملہ کر کے سعودی اتحاد کے متعدد فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر فوجی محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی و فوجی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل منھ توڑ جواب دے رہی ہیں اور خود جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی و صنعتی ٹھکانوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد یمن کو فوجی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور تین سال سے بھی زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود یہ اتحاد یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس