Sep ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانے سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

شام کے صوبے درعا میں آپریشن کلین اپ کے دوران داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک بار پھر اسرائیلی اور یورپی ہتھیار اور آلات برآمد ہوئے ہیں۔

 روسی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے درعا کے نواحی علاقے یرموک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ اسلحہ گودام پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور فوجی آلات اپنے قبضے میں لے لیے۔
شامی فوج اس سے پہلے بھی درعا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار برآمد کر چکی ہے۔
حال ہی میں صوبہ قنیطرہ میں بھی داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے اسلحہ کے بڑے گوداموں کا پتہ لگایا گیا تھا جہاں سے بھاری مقدار میں امریکی ساخت کے ہتھیار، بم اور دوائیں برآمد ہوئی تھیں۔

ٹیگس