Sep ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • آل سعود کا نواسہ رسول سے بغض + ویڈیو

سعودی عرب میں نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ الصلوات و السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کی عزاداری کے مراکز پر شاہی کارندوں کے حملوں اور پیغام کربلا پہنچانے والے بینروں نیز انقلاب عاشورا کے علامتی پرچموں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مشرقی سعودی عرب کے علاقے قطیف میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر حسینی امام بارگاہوں اور نواسہ رسولۖ کی عزاداری کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

شہر قطیف کی عوامی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے سیکورٹی اہلکار عزا خانوں کے ساتھ ساتھ عاشورا کی یاد میں لگائے جانے والی سبیلوں اور تبرکات کی تقسیم کے مراکز پر شدید حملے کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس