Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کی امارات کے ولیعہد سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے ولیعہد شیخ محمد سے ملاقات کی۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان، عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بھی دونوں ممالک کے مشترکہ نکتہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے  بعد متحدہ عرب امارات پہنچے، یو اے ای ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔

ٹیگس