Sep ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر یمن کے ڈرون اور میزائل حملے میں جارح اتحاد کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے قاصف ایک ڈرون سے یہ حملہ، یمن کے مغربی ساحل پر واقع النخیلہ کے جنوب میں سعودی اتحاد کے نئے فوجی ہیڈکوارٹر پر کیا۔
اس سے قبل جمعے کو بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی سواحل اور اسی طرح السّوابع نامی جزیرے میں سعودی اتحاد کے تازہ قائم کردہ فوجی ہیڈکوارٹرکو نشانہ بنایا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس، یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس جارح اتحاد کے دسیوں ڈرون طیاروں کو مار گرا چکی ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ بھی اتوار کو جیزان میں سعودی فوجی مرکز پر میزائل فائر کیا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی طرح ثویلب میں اپنے ایک حملے میں کم سے کم چھے سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ سعودی عرب کے سرحدی علاقے السودہ میں بھی ایک فوجی مرکز پر یمنی فوج کی گولہ باری میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔