Sep ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کی جارحیت، ایک شہید 15 زخمی

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی شام غزہ کے مشرقی علاقے میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں ایک فلسطینی شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی پتنگ تحریک کو خطرہ قرار دیتے ہوئے بارہا غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کا یہ مارچ تیس مارچ یوم الارض کے موقع سے مسلسل جاری ہے۔

ٹیگس