Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آپریشن 52 دہشت گرد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے46 دہشت گرد وں کو ہلاک کیا۔

افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید Khak Safidمیں کی گئی جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

فضائی حملے میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔

افغانستان میں طالبان سمیت کسی بھی دہشتگرد گروپ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ٹیگس