Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • حکومت مخالف سعودی صحافی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

ترک اٹارنی جنرل نے سعودی حکومت مخالف صحافی کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک جج اور ایک تفتیش کار پر مشتمل کمیٹی سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق کیس کی عدالتی تحقیقات کر رہی ہے۔
جمال خاشقجی منگل دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں داخل ہوئے تھے مگر وہاں سے لاپتہ ہو گئے۔
جمال خاشقجی کا نام سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ستمبر دو ہزار سترہ سے ترکی میں مقیم تھے۔

ٹیگس