Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش

امریکا نے استنبول میں لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تلاش میں مدد کی پیش کش کردی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش میں ریاض کی ہر طرح مدد کرنے کو تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اگر سعودی صحافی کی تلاش میں دلچسپی رکھتا تو اسے  تلاش کرنے کے بجائے سعودی عرب پر دباو ڈال کرصحافی جمال خاشقجی کو بازیاب کراتا لیکن یوں دکھائی دے رہا ہے کہ امریکہ اس مسئلے میں زیادہ دلچسپی نرہیں لے رہا حالانکہ ترکی میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے تھے اور وہ آل سعود کے سخت ناقد تھے وہ 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے۔

سعودی صحافی کے ہمراہ قونصل خانے جانے والی منگیتر کو دروازے پر ہی روک کر انتظار کرنے کا کہا گیا تھا اور سعودی صحافی جمال خاشقجی  کا موبائل بھی باہر رکھ لیا گیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنے لاپتہ سعودی صحافی سے اظہار یکجہتی کے لیے 4 روز قبل اخبار میں اُن کا خالی کالم بھی چھاپا تھا تاکہ دنیا کو واقعہ کی سنگینی اور حساسیت کا اندازہ ہو سکے۔

ترکی کے اہم حکام نے واشنگٹن پوسٹ اور رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے۔

ٹیگس