Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد بند کر دی

عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی غرض سے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔

 بغداد میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے سرحدی علاقے القائم سے لیکر تل صفوک تک کے دو کلو میٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
 عراقی فوج نے علاقے میں موجود تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرحدی نگرانی کی آپریشن میں عراقی فضائیہ بھی شریک ہے اور  بری فوج اور فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی کے لیے خصوصی کمانڈ سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی انٹیلی جینس نے صوبہ الانبار کے علاقے صقلاویہ میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا جہاں سے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

ٹیگس