Oct ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • یمنی پناہ گزینوں کی بس پر سعودی جارحیت، شہداءکی تعداد میں اضافہ

یمن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے الحدیدہ کے شہر جبل راس میں بے گھر یمنی عام شہریوں کی بس پر بمباری کر دی جس میں 19 یمنی پناہ گزیں شہید ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یہ حملہ جبل راس کے علاقے میں کیا جس میں 19 افراد شہید اور 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی بنا پرشہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل شہداء کی تعداد 15 بتائی گئی تھی۔

دریں اثنا الحدیدہ میں یمنی فوجیوں اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر زخمی ہو گیا۔

الدریہمی کے علاقے میں بھی یمنی فوجیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلا ک و زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے مآرب کےعلاقے صرواح میں المخدرہ کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی بکتر بندگاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔

ٹیگس