Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: 18 افغان فوجی ہلاک 15 اغوا

افغانستان میں طالبان، سرکاری فوج اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18 افغان فوجی جاں بحق، 15 اغوا جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے صوبہ فرح کے ضلع پشتا رد میں 2 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ جنگجوؤں نے فوج کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں کئی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زابل صوبے کے ضلع میزان کا پولیس چیف بھی شامل ہے۔

ادھر افغان طالبان کے حکام نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا پر بات چیت کرنے پررضا مند ہوگیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طالبان کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات میں امریکا نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

 

ٹیگس