Oct ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت، 1 شہید متعدد زخمی

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے یہ حملہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر پر بدھ کو کیا جس میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور دفاع میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا اور صیہونی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ کو روکنے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم اس کا کوئی ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہو سکے گا اور فلسطینیوں کی استقامت بدستور جای رہے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے پرامن حق واپسی مارچ کا سلسلہ تیس مارچ سے جاری ہے جبکہ پرامن مارچ پر صیہونی فوجیوں کی مسلسل جارحیت میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور تقریبا بائیس ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس