Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • میانمار کی فوج کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا مطالبہ

سلامتی کونسل کے اراکین نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی ’فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 9 اراکین نے میانمار کی فوج کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر مبنی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین نے ’ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ‘ رواں برس اگست میں جاری کی تھی جس میں مظالم پر میانمار کے اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت برائے انصاف میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ برس میانمار فوج اور بدھ مت کے انتہا پسندوں نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا، سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور کئی افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلا دیش میں پناہ لینی پڑی۔

ٹیگس