Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran

الجزیرہ ٹی وی چینل نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ قونصل خانے کے دو اہلکار بڑی تعداد میں صفائی ستھرائی کے وسائل منتقل کر رہے ہیں۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی کہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کی عمارت میں تحقیقاتی ٹیم کے داخل ہونے سے پہلے بڑی تعداد میں صفائی کرنے کے وسائل منتقل کرنے میں دو اہلکار مصروف ہیں۔

خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں اپنی ترک منگیتر سے شادی کے کاغذات بنوانے گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وہ قونصل خانے کے اندر تو داخل ہوئے لیکن باہر نہیں آئے اور اب تک لاپتہ ہیں۔

جمال خاشقجی ماضی میں سعودی حکومتوں کے مشیر بھی رہ چکے تھے تاہم انہوں نے سعودی حکام، بادشاہت اور دیگر امور پر شدید تنقید شروع کردی، اس کے نتیجے میں انہیں کئی بڑے میڈیا اداروں سے فارغ کیا گیا اور حکومتی حلقے ان کے خلاف ہو گئے جس کے بعد وہ واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ ہوگئے اور یہ سلسلہ ان کی گمشدگی اور قتل تک جاری  رہا ۔

 

ٹیگس