Oct ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ

مشرقی یمن کے صوبے المہرہ کے عوام نے مظاہرے کر کے سعودی اتحادی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ صوبہ المہرہ کے شہر غیضہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سعودی اتحادی فوج کے  خلاف سخت احتجاج کیا۔
 مظاہرین نے سعودی شاہ سلمان کو سامراجی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اپنے صوبے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
 مظاہرین نے سعودی حکام کے اس دعوے کو بھی سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ انہوں نے المہرہ صوبے میں سیکڑوں خاندانوں کی جانیں بچائی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد صوبے میں انسانی امداد پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
 واضح رہے کہ یمن کے صوبے المہرہ کے عوام اس سے پہلے بھی، کئی بار سعودی اتحادی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس