Oct ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانے پر زلزال میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال - 2 نامی میزائل سے حملہ کیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ عسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال - 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے عسیر کے علاقہ مجازہ میں سعودی عرب سے وابستہ اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر زلزال - 2 نامی میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں تعدد سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ٹیگس