Oct ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے قندھار میں عام انتخابات کے التوا کا اعلان

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں تین اعلی سرکاری عہدیداروں کے قتل کے بعد افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اس صوبے میں انتخابات ملتوی کرنے کا ا علان کر دیا۔

افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے کہا ہے کہ قندھار میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی الیکشن کمیشن کی تجویز پر افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ قندھار میں عام انتخابات ایک ہفتے بعد ہوں گے-

واضح رہے کہ جمعرات کو صوبہ قندھار کے گورنر ہاؤس میں ایک سیکورٹی اجلاس کے دوران دہشت گردانہ حملے میں صوبائی گورنر زلمی ویسا، صوبائی پولیس سربراہ عبدالرزاق اور صوبے کے سیکورٹی ادارے کے سربراہ عبدالمومن ہلاک ہو گئے تھے-

اس حملے میں افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ اسکاٹ میلر مشکوک طریقے سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے-

اگرچہ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے لیکن روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک نے اسے ایک مشتبہ حملہ قرار دیا ہے-