Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے سخت سکیورٹی میں پولنگ شروع ہوئی۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ  کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک جاری رہےگا۔ افغانستان کے پارلیمانی انتخابات میں 2566 افراد اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں 400 خواتین بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوتے ہی پروان صوبے کے چاریکار شہر میں ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ ابھی تک اس دھماکے میں جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندہار میں دہشتگردانہ کارروائی کے باعث آج ہونے والے انتخابات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ جمعرات کو صوبہ قندھار کے گورنر ہاؤس میں ایک سیکورٹی اجلاس کے دوران دہشت گردانہ حملے میں صوبائی گورنر زلمی ویسا، صوبائی پولیس سربراہ عبدالرزاق اور صوبے کے سیکورٹی ادارے کے سربراہ عبدالمومن ہلاک ہو گئے تھے-

اس حملے میں افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ اسکاٹ میلر مشکوک طریقے سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے

ٹیگس