Oct ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے خونریز پارلیمانی انتخابات

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران دہشت گردانہ بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے-

افغانستان میں تیسرے جمہوری پارلیمانی انتخابات کے لئے ہفتے کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے گئے البتہ  قندھار اورغزنی صوبوں میں پولنگ آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی-

ہفتے کو ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز اور دیگر مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں اور حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے-

افغان دارالحکومت کابل میں جہاں رائے دہندگان کی ایک بڑی تعداد ووٹ دینے کے لئے نکلی تھی ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے-

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے پیدل چل کرخود کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے جیسے ہی اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا-

ادھر تخار اور کاپیسا صوبوں میں بھی راکٹوں کے حملوں میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے- صوبہ ننگرہار میں بھی بم دھماکے میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں-

افغانستان کے چیف الیکشن کمشنر گلا جان صیادی نے کہا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنوں میں رائے دہی کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے اور دوپہر بعد تک پولنگ مراکز کے دروازے بند رہے وہاں اتوار کو ووٹنگ ہو گی- 

ٹیگس