Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کا دورہ شام

شام کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کی جانب سے دو اڈوں کے معائنے کی اجازت دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کی حکومت نے ایک خاص مقصد کے تحت ماضی کی مانند شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کے معائنہ کاروں کو دو ٹھکانوں کا معائنہ کئے جانے کی اجازت دے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ شام نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا اور وہ بین الاقوامی امن و صلح کے تحفظ پر کاربند ہے۔فیصل مقداد نے کہا کہ دیرالزور میں امریکہ کی جانب سے فاسفورس بموں کے استعمال سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ ملک اپنے مفادات کی خاطر ہر طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔واضح رہے کہ شام کی جانب سے معائنہ کاروں کو اس معائنے کی ایسی حالت میں اجازت دی گئی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بغیر ثبوت کے شام پر ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹیگس