Oct ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر تاکید

شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شامی پناہگزینوں کو چاہئے اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے خوراک کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈیویڈ بیزلی سے گفتگو میں شام کے جنگ زدہ عوام کی مدد سے متعلق حکومت دمشق کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کی بشار اسد حکومت شامی عوام کو امن فراہم اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے حکومت دمشق کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں خوراک کی عالمی تنظیم کی کوشش کی قدردانی بھی کی-

اس ملاقات میں خوراک کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈیویڈ بیزلی نے بھی شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لئے دمشق حکومت کی کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور حکومت شام اس سلسلے میں بھرپور تعاون ومدد کر رہی ہے۔

ٹیگس