Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • زائرین کی سیکورٹی اور خدمات کی فراہمی پر تاکید

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اربعین حسینی کے پرشکوہ انعقاد اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالہمدی نے اربعین حسین کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے پیر کی شام صوبہ کربلائے معلی کا دورہ کیا اور اعلی سیکورٹی حکام سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سیکورٹی حکام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ زائرین کی سیکورٹی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
 اس موقع پر انہوں نے زائرین کی سیکورٹی اور دیگر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے فوج، پولیس، عوامی رضاکاروں، انجنوں اور دیگر کارکنوں کے کردار کو بھی سراہا۔
 اعداد و شمار کے مطابق پیر کی رات تک دیڑھ کروڑ سے زائد زائرین کربلائے معلی پہنچ چکے تھے اور منگل کی روز ان کی تعداد کئی کروڑ  تک پہنچ گئی تھی۔

ٹیگس