Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ابوجا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف نائیجیریا کی فوج کی وحشیانہ جارحیت

نائیجیریا کی فوج نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے دسیوں شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔

روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے سیکڑوں شیعہ مسلمانوں نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کر کے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ابھی تک شہید ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم شاہدوں کا کہنا ہے کہ کوجبو کے علاقے میں زمین کی پڑی شیعہ مسلمانوں کی لاشوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز بھی نائیجیریا کے فوجیوں نے ابوجا کے قریب فائرنگ کر کے کم سے کم دس حسینی عزاداروں کو شہید کر دیا تھا۔

نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہر زاریا کے حسینیہ پر حملہ کر کے جس میں شیخ زکزکی کے تین بیٹوں سمیت سیکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہو گئے تھے، اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔

نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں بارہا مظاہرے کر کے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس