Nov ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • روہنگیائی عوام کی واپسی کے لئے حالات سازگارنہیں: یواین ایچ سی آر

یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ روہنگیا کے عوام کی واپسی کے لئے راخین میں حالات سازگار نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوئے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یواین ایچ سی آر) سے اس سلسلے میں تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے ۔

میانمار اور بنگلہ دیش حکومت کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے 720000 روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

میانمار کے حکام  کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے 2000 مسافروں کا پہلا دستہ آئندہ ماہ کے وسط میں میانمار واپس آجائے گا۔

ٹیگس