• جنگ کے محاذوں پرصورتحال تشویشناک نہیں ہے،انصاراللہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن میں جارح سعودی عرب کی جنگ کی آگ امریکا کے کہنے پر بھڑکی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود جنگ کے میدان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو کامیابی مل رہی ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمدعبد السلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے محاذوں پر صورتحال کسی بھی لحاظ سے تشویش کا باعث نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام اپن ملک اور وطن کے دفاع کے لئے دنیا کے طاقتورترین ملکوں سے نبرد آزما ہیں۔

انصاراللہ کے ترجما نے کہا کہ جارح دشمن ہی مغربی علاقے الحدیدہ میں حالیہ جنگ کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن الحدیدہ صوبے میں رہائشی علاقوں اور بنیادی شہری تنصیبات کو تباہ و برباد کررہا ہے۔

یمنی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کا ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ یمن میں جو جنگ جاری ہے وہ امریکا کے ہی کہنے پر ہے۔

انہوں نے یمن کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کےسعودی عرب کے ذریعے غلط استعمال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جتنے بھی جرائم انجام پارہے ہیں ان سب کا ذمہ دار امریکا ہے اور واشنگٹن کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سعودی عرب علاقے میں امریکی اور اسرا‏ئیلی ہتھیاروکا سب سے بڑا خریدار ہے۔

دریں اثنا یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکےکہا ہے کہ یمن کے مغربی ساحلوں پر تازہ لڑائیوں میں  شدت کے دوران اب تک ایک ہزار جارح سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فوج کے لئے سپلائی لائن جبلیہ اور التحیتا کے علاقوں میں چار جانب سے کاٹ دی گئی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکا فرانس اور برطانیہ کی مدد سے  یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور خاص طورپر الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے گذشتہ تیرہ جون سے اپنے حملے تیز کردئے ہیں لیکن اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کسی طرح کی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

الحدیدہ بندرگاہ یمن کی ایسی واحد بندرگاہ رہ گئی ہے جس کے ذریعے یمن کے مظلوم اور محصور عوام کو انسان دوستانہ پہنچائی جاسکتی ہے اور سعودی عرب اس پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شہر مقبنہ میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کردیا ہے اس کارروائی میں بھی جارح سعودی اتحادیوں کے بہت سے فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
کمنٹس