Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • افغان طالبان کا فوجی اڈے پر حملہ17 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے تخار پر طالبان کے حملے میں 17 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حملے میں میں افغان فورسز کے 10 اور پولیس کے 7 اہلکار ہلاک اور6 اہلکار لاپتہ بھی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں طالبان کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا۔ جس کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم طالبان نےحملےکی ذّمے داری قبول کر لی ہے۔

اس کے علاوہ افغان صوبے غزنی میں بھی طالبان نے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔

دو روز قبل بھی طالبان نے قندوز صوبے میں حملہ کر کے 7 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ گزشتہ اتوار بھی طالبان نے غزنی کے ضلع خوگیانی میں حملہ کر کے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

رواں ہفتے میں طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر کئی حملے کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس