Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • امارات اورعمان کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ

امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے مرکزاطلاعات کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ہونے والے عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی بنک کے تعاون سے ہو رہی ہے جو اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی کانفرنس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر میں صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو عمان کی دعوت پر مسقط کے دورے پرگئے جہاں انہوں نے عمانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ امریکی دباو میں آ کر بعض عرب ممالک قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں تاہم عرب حکمرانوں کے برعکس عرب عوام اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کے سخت مخالف ہیں اور وہ اس قسم کے روابط کو فلسطین اور بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی جدوجہد سے خیانت سمجھتے ہیں۔

 

ٹیگس