Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran

فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے الحدیدہ کے ہوائی اڈے اور سولہ کلومیٹر نامی علاقے کی جانب سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو بری طرح ناکام بنادیا۔

اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چالیس فوجی ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دشمن کا بہت سا فوجی سازمان اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ 

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس