Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے یہ میزائل حملے، گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔ 

واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے صیہونی فوجیوں کی حامل ایک بس کو کرنٹ میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے اور اس حملے کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ صیہونی حکومت نے اتوار کی رات سے غزہ پر اپنے حملوں اور جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس