Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • تحریک مزاحمت صیہونی حکومت کو شکست دینے کی توانائی رکھتی ہے، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابی اس اہم پیغام کی حامل ہے کہ تحریک مزاحمت غاصب صیہونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابی پر فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ کامیابی صبر، استقامت اور مزاحمتی گروہوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے جنھوں نے صیہونی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور محاصرے کے باوجود اپنی دفاعی و فوجی توانائی کے ساتھ مزاحمتی طاقت کا پرزور مظاہرہ کیا۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے اس اقدام نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات برقرار کرنے کی بعض عرب حکام کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور فلسطینی عزائم سے بعض عرب حکمرانوں کی خیانت کو برملا اور فلسطین نیز فلسطینی قوم کے خلاف تیار کی جانے والی سازشوں پر پانی پھیر دیا اور اس بات کو بھی ثابت کر دیا کہ سینچری ڈیل صرف ایک کھوکلا دعوی ہے جس میں ہرگز کوئی جان نہیں ہے۔ 

ٹیگس