Nov ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • جیزان میں جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

یمن کی فوج نے جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جیزان میں جارح اتحاد کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے وسیع حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی فوج نے جیزان شہر کے علاقے جبل الدود میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرکے متعدد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے تعز میں بھی یمنی فوج نے الوازعیہ محاذ پر حملہ کرکے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اس درمیان یمن کے مغربی شہر الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے جاری رہے - الحدیدہ پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں کم سے کم نو عام شہری شہیداور متعدد دیگر زخمی ہوئےہیں۔

 

ٹیگس