Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے حالیہ واقعے میں تحریک حماس کی کامیابی کا اعتراف

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں حالیہ رونما ہونے والے واقعات میں تحریک حماس کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

عبری زبان کی ویب سائٹ والا نے ایک رپورٹ میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ غزہ کی حالیہ جھڑپوں میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی سنوار کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے عوام نے سرحدوں پر مسلسل مظاہروں اور گیس کے غباروں کے ذریعے اسرائیل کی نیندیں اڑائے رکھی ہیں اور اسرائیل، تحریک حماس کے مقابلے میں جھکنے پر مجبور ہوا ہے۔

اس ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ حماس کی اہم ترین کامیابی اسی میں ہے کہ اس نے اپنے میزائلوں کا استعمال کر کے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا۔

صیہونی حکومت کی دیبیکا ویب سائٹ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک حماس کے میزائلوں سے اسرائیل پر خوف طاری ہو گیا اور اس کا دفاعی سسٹم کچھ بھی کرنے سے قاصر رہا۔

اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے میزائلوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی شکست و ناکامی کی حقیقت بھی سب پر عیاں ہو گئی جس سے یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ یہ میزائل صرف آئرن ڈوم کے لئے ہی نہیں بلکہ اسرائیل کے ہر طرح کے دفاعی سسٹم کے مقابلے میں تیار کئے گئے ہیں۔

ٹیگس