Nov ۲۸, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملہ

افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں  برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم افغان وزارت داخلہ کے ترجمان  نے زخمی اور ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا.

کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔ سیکورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ ابھی تک اس خبر کی افغان حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس