Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • شام پراسرائیلی حملہ ناکام، اسرائیلی طیارہ تباہ

قدس کی غاصب اور جابراسرائیلی فضائیہ نے شام کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل نےدمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کیے، شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے دمشق گورنریٹ کے قصبے الکسوہ کونشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شام کے جنوبی صوبے القنیطہ کے علاقوں پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے۔ جس کے جواب میں شام کی فضائیہ نے اسرائیل کے جنگی جہاز کو شام کے جنوبی علاقے میں تباہ کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تمام اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ٹیگس