Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی بمباری میں 30 شامی شہری جاں بحق

مشرقی شام میں امریکہ کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم تیس عام شہری مارے گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے نواحی علاقے شعفہ کی آبادی اور ایک اسپتال پر بمباری کی ہے۔  اس حملے میں کم سے کم تیس شامی شہری جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
 امریکہ داعش کے خلاف جنگ کے بہانے دیرالزور کے رہائشی علاقوں پر متعدد بار حملے کر چکا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران کیے جانے والے ایسے حملوں میں سو سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
 شام کی حکومت امریکہ کی سرکردگی میں قائم اس اتحاد کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کئی بار مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ شام میں عام شہریوں کے خلاف اس غیر قانونی اتحاد کے حملے بند کرائے۔

ٹیگس