Dec ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی اتحاد کا میزائلی حملہ

شام کے ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد نے شام کے علاقے حمص کے السخنہ پر کئی میزائل داغے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس ملک کے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کل رات امریکی اتحاد نے شام کے علاقے السخنہ کے جنوب میں جبل الغراب پر کئی میزائل داغے جس سے کافی مالی نقصان ہوا۔

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اکیس نومبر کو شام کے شہر ہجین پر ممنوعہ فاسفورس بم بھی برسائے تھے جن میں متعدد عام شہری مارے گئے تھے۔شام کی وزارت خارجہ، اقوام متحدہ سے کئی بار تحریری طور پر یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیرقانونی اتحاد کو شام میں حملوں سے روکا جائے۔عراق و شام میں داعش مخالف یہ نام نہاد عالمی اتحاد باراک اوباما کے دورحکومت میں تشکیل پایا تھا جبکہ اس اتحاد میں شامل ممالک کی جانب سے ہی داعش دہشت گردوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگس