Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آپریشن 13 دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کپیسامیں افغان فورسز کے آپریشن میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق آپریشن صوبے کپیسا کے ضلع تغاب میں کیا گیا،آپریشن میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے،جب کہ 19 دھماکاخیز ڈایوائسز ناکارہ بنائی گئیں۔

واضح رہے کہ کپیسا کا صوبہ نسبتاً پرامن علاقہ رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد سرکاری فورسز نے یہ کارروائی کی ہے۔ابھی تک اس کارروائی کے حوالے سے طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں چونتیس طالبان ہلاک ہوئےتھے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ملٹری کمیشن کاسربراہ بھی شامل ہے۔ نیٹو نے حملے کی فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

 

ٹیگس